اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ کے وکلاء نے مواخذے کو غیر آئینی قرار دیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے ان کے خلاف لائے گئے مواخذے کو امریکی آئین کی خلاف ورزی اور انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

ٹرمپ کے وکلاء نے مواخذے کو غیر آئینی قرار دیا
ٹرمپ کے وکلاء نے مواخذے کو غیر آئینی قرار دیا

By

Published : Jan 19, 2020, 11:04 AM IST

ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے ترجمان نے کہا، ڈیموکریٹس کی جانب سے ایوان میں پیش کئے گئے مواخذے کے آرٹیکلز امریکی عوا م کے آزادانہ طور پر اپنے صدر کو منتخب کرنے کے حق پر ایک خطرناک حملہ ہے۔

یہ 2016 کے انتخابی نتائج کو پلٹنے اور اگلے چند ماہ میں ہونے والے 2020 کے انتخابات کو متاثر کرنے کا ایک غیر قانونی کوشش ہے۔'

انہوں نے کہا کہ مواخذے کے آرٹیکلز آئینی طور پر غیر قانونی ہیں۔

مزید پڑھیں: مشتبہ حالت میں افغانی نوجوان کی موت

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ کسی بھی جرم یا قانون کی خلاف ورزی کے تعلق سے دلایل پیش کرنے میں ناکام ہو گئے کیونکہ وہ خود جرائم میں ملوث ہیں۔

واضح ر ہے کہ مسٹر ٹرمپ کے خلاف لائے گئے مواخذے پر 21 جنوری سے سینیٹ میں سماعت شروع ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details