امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ -19) کے مسلسل بڑھتے انفیکشن کے باوجود صدر ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ 11جولائی کو نیو ہیمشائر میں اگلی ریلی کریں گے۔مسٹر ٹرمپ کی ٹیم نے یہ اطلاع دی ہے۔
ٹرمپ کیمپین نے اپنے سرکاری ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ 'صدر ڈونالڈ ٹرمپ نیو ہیمشائر کے پورٹ اسموتھ میں 11 جولائی کو میگا (میک امریکہ گریٹ اگین)ر یلی کریں گے'۔