اردو

urdu

ETV Bharat / international

ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس کی جانچ نہیں ہوئی - america

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری اسٹیفن گرشم نے کہا کہ صدر كووڈ -19 سے متاثر نہیں ہیں کیونکہ وہ نہ تو طویل عرصے اس بیماری سے متاثرہ کسی شخص کے رابطے میں آئے ہیں اور نہ ہی ان میں اس سے متعلق کوئی علامات پائی گئی ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ کی نہیں ہوئی کورونا وائرس کی جانچ
ڈونالڈ ٹرمپ کی نہیں ہوئی کورونا وائرس کی جانچ

By

Published : Mar 10, 2020, 11:01 PM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس سے متعلق جانچ نہیں کی گئی ہے۔ سی این این نے منگل کے روز وائٹ ہاؤس کے حوالے سے یہ اطلا ع دی۔

سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے خود کی حفات کر رہے امریکی سینیٹرز کے رابطے میں آنے کے باوجود بھی مسٹر ٹرمپ کی اس انفیکشن سے متعلق جانچ نہیں کی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری اسٹیفن گرشم نے کہا کہ صدر كووڈ -19 سے متاثر نہیں ہیں کیونکہ وہ نہ تو طویل عرصے اس بیماری سے متاثرہ کسی شخص کے رابطے میں آئے ہیں اور نہ ہی ان میں اس سے متعلق کوئی علامات پائی گئی ہیں۔

صدر ٹرمپ کی صحت بہتر ہے اور ان کے ڈاکٹر ان کی نگرانی کرتے رہیں گے انہوں نے کہا سی ڈی سی کے ہدایات مطابق مریض میں علامات اور پرانی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز کو جانچ کا فیصلہ کرنا چاہئے۔

صدر سے ملنے والے ریپبلکن کے کم از کم دو سینیٹرز نے واشنگٹن کے باہر ہوئی ایک کنزرویٹو کانفرنس میں وائرس کے رابطے میں آنے کے ڈر سے خود کے بچاؤ کا اعلان کردیا جس کی وجہ سے اس بیماری سے متعلق ہلچل تیز ہو گئی ہیں۔

ان میں سے ایک، نمائندے میٹ گیٹز نے پیر کو مسٹر ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا تھا۔ ایک دیگر نمائندے ڈوگ کولنز، جمعہ کو ٹرمپ کے ساتھ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے ہیڈ کوارٹر میں كورونووائرس کے سلسلے منعقد ہوئی ایک میٹنگ میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

کورونا وائرس کے پھیلنے سے ٹرمپ کے انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے اور انتخابی مہم میں حصہ لینے پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔اس سے پہلے، نائب صدر مائک پینس نے ٹرمپ کے وائرس ٹیسٹ کے بارے میں پوچھنے پر کہا 'مجھے واقعی اس سوال کا جواب نہیں معلوم، لیکن ہم اس سوال کا ذکر کریں گے اور ہم آپ کو وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کے حوالے سے بہت جلد جواب دیں گے'۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے22 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 605 لوگ اس سے متاثرہ ہیں۔ امریکہ کے نيويارك، واشنگٹن، کیلی فورنیا اور فلوریڈا سمیت 8 صوبوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے پیش نظر صحت ایمرجنسی کا اعلان کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details