اردو

urdu

By

Published : Jan 14, 2021, 10:26 AM IST

ETV Bharat / international

ٹرمپ کی اپنے حامیوں سے تشدد نہ کرنے کی اپیل

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے تشدد اور کسی بھی قسم کی کشیدگی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ قبل ازیں ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کے روز جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کو مدنظر رکھتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی میں اسٹیٹ آف ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

Trump
Trump

امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران کسی بھی قسم کا تشدد نہ کریں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے تشدد اور کسی بھی قسم کی کشیدگی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ قبل ازیں ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کے روز جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کو مدنظر رکھتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی میں اسٹیٹ آف ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران تشدد کی وارننگ جاری کی تھی، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ حلف برداری کی تقریب کے دوران احتیاط کے طور پر کئی ہزار پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے مواخذے معاملے میں بائیڈن کو سینیٹ سے امید
امریکی صدر نے کہا کہ ’’احتجاجی مظاہروں کے خدشات کے پیش نظر میں اپیل کرتا ہوں کہ کوئی بھی کسی قسم کا تشدد نہ کرے اور نہ ہی قانون کو توڑے۔ یہ وہ نہیں ہے جس کے لئے میں کھڑا ہوں اور نہ ہی یہ وہ ہے جس کے لئے امریکہ کھڑا ہے۔ میں تمام امریکیوں سے تناؤ کو کم کرنے اور امن برقرار رکھنے میں مدد کرنے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details