امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انٹیلیجنس بریفنگ تک رسائی حاصل نہیں ہونی چاہئے۔جو بائیڈن نے جمعہ کو سی بی ایس نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا’’مجھے یقین نہیں ہے .... کیونکہ ان کا غیر یقینی رویہ بغاوت سے متعلق ہے‘‘ انہوں نے کہا کہ ان (مسٹر بائیڈن) کو یقین ہے کہ ٹرمپ کو انٹیلی جنس بریفنگ تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس حقیقت کے علاوہ اس کی کوئی دوسری اہمیت نہیں ہے کہ وہ خفیہ معلومات کا انکشاف کرسکیں۔
'ٹرمپ کی انٹلیجنس بریفنگ تک رسائی کی ضرورت نہیں'
جو بائیڈن نے کہا ان کو یقین ہے کہ ٹرمپ کو انٹیلی جنس بریفنگ تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس حقیقت کے علاوہ اس کی کوئی دوسری اہمیت نہیں ہے کہ وہ خفیہ معلومات کا انکشاف کرسکیں۔
'ٹرمپ کو انٹلیجنس بریفنگ تک رسائی نہیں ہونی چاہیے'
قابل ذکر ہے کہ وائٹ ہاؤس فی الحال اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ آیا ٹرمپ کو انٹیلی جنس بریفنگ تک رسائی حاصل کرنی چاہئے یا نہیں۔ خدشہ ہے کہ وہ (ٹرمپ) اس کا غلط استعمال کرسکتے ہیں۔خیال رہےامریکہ میں سابق صدور کے پاس پالیسی سازی کے بڑے ایشوز تک خفیہ انٹیلی جنس بریفنگ تک رسائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میانمارمیں فیس بک کے بعد ٹویٹر و انسٹاگرام پرپابندی