ٹرمپ نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’انتظامیہ کے دیگر افراد کی طرح مجھے بھی جان بولٹن کی بہت سی تجاویز سے سخت اختلاف تھا اور میں نے ان سے استعفیٰ دینے کےلیے کہا تھا تھا جبکہ انہوں نے اپنا استعفیٰ میرے حوالہ کردیا۔ میں نے جان کو آگاہ کیا تھا کہ اب وائٹ ہاوز میں ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔‘
ٹرمپ نے مزید بتایا کہ وہ جان بولٹن کے متبادل کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔
دوسری جانب جان بولٹن نے کہا کہ انہیں ٹرمپ کی جانب سے برطرف نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے خود استعفیٰ دیا ہے۔ بولٹن نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں نے کل رات صدر ٹرمپ کو استعفیٰ کی پیش کش کی تھی لیکن انہوں نے، کل بات کریں گے کہتے ہوئے مسئلہ کو ٹال دیا تھا۔‘