اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر ٹیکس نافذ کرنے کی تصدیق کی - صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم ستمبر سے چین سے درآمدشدہ مصنوعات پر ٹیکس نافذ کرنے کی تصدیق کی ہے ۔

ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر ٹیکس نافذ کرنے کی تصدیق کی

By

Published : Aug 31, 2019, 11:25 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:05 PM IST

مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کو کیمپ ڈیوڈ کے لئے روانہ ہونے سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ امریکہ چین سے درآمد شدہ مصنوعات پر ٹیکس نافذ کرے گا اور اس کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت بھی جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یکم ستمبر سے چینی مصنوعات پر نئے ٹیکس نافذ کرنے کی تیاری کر لی ہے اور اسے مقررہ وقت پر نافذ کیا جائے گا ۔ یہ چین کے لئے 61 سالوں میں بدترین وقت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور انہوں نے دعوی کیا اگر چین تجارتی تنازعہ کا حل نہیں کرتا ہے تو وہاں ہانگ کانگ میں تشدد سے بدتر حالات ہوں گے ۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 11:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details