اردو

urdu

ETV Bharat / international

ڈونلڈ ٹرمپ کی بائیڈن، چین اور نیشنل فٹ بال لیگ پر تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے حریف جو بائیڈن، نیشنل فٹ بال لیگ اور چین پر نکتہ چینی کی ہے۔

Trump attacks Biden, China and National Football League
ڈونالڈ ٹرمپ کی بائیڈان، چین اور نیشنل فٹ بال لیگ پر تنقید

By

Published : Aug 16, 2020, 11:35 AM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن اور چین پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'سابقہ ​​ڈیموکریٹک نائب صدر آئندہ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد چین سے دوستی کرلیں گے'۔

ویڈیو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نیو جرسی کے بیڈ منسٹر میں واقع اپنے ریزورٹ میں بریفنگ کے دوران اس طرح کی بات کہی ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'بائیڈن امریکہ کو چین کا دوست ملک بناسکتے ہیں، وہ ایسا کرنا پسند کریں گے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہونے والے ہیں'۔

نومبر میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ 'موجودہ حالات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لڑائی پر توجہ دینے کی سب سے بڑی ضرورت ہے'۔

جو بائیڈن نے یہ بھی کہا ہے کہ 'نرسنگ ہومز اور طویل مدتی نگہداشت کی سہولیات میں رہنے والے انتہائی خطرے والے مریضوں کی حفاظت کرنا بھی موجودہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے'۔

ٹرمپ نے اسپورٹس فرنچائز پر بھی تنقید کی جس نے ان کے سیزن کو منسوخ کردیا ہے، کیونکہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں وائرس کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔

کھیلوں کے دو بڑے پروگرام بگ ٹین اور پی اے سی 12 وبائی بیماری کی وجہ سے منسوخ کردیے گئے ہیں۔ کیونکہ امریکہ میں کورونا وائرس وبا کی نہایت ہی خراب صورت حال ہے۔

انہوں نے ریاستہائے متحدہ میں کورونا وائرس کے بحران کا بھی حوالہ دیا، جس میں کورونا کے پانچ ملین سے زیادہ کیسز ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details