اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ کا واشنگٹن میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان - Trump announces deployment of armed forces

سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس اہلکاروں کے تشدد سے ہلاکت کے بعد امریکہ کے کئی شہروں میں پر تشدد احتجاج اور مظاہروں کے بعد امریکی صدر نے مسلح افواج تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

Trump
Trump

By

Published : Jun 2, 2020, 12:38 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں بڑی تعداد میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس اہلکاروں کے تشدد سے ہلاکت کے بعد امریکہ کے کئی شہروں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں بد امنی انتہائی ذلت آمیز ہے، لاقانونیت اور تشدد کے خاتمہ کیلئے فوج کو متحرک کیا جائے گا، بطور صدر میری پہلی اور سب سے بڑی ذمہ داری امریکہ اور اس کے شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ کو روکنے کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کر رہا ہوں، ذمہ داروں کو بھاری جرمانے اور طویل وقت کے لئے قید کی سزائیں دلائیں گے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جارج فلائیڈ کیس میں انصاف کیا جائے گا۔

اس سے قبل انہوں نے ریاست کے گورنرز کو بھی پرتشدد کارروائیوں میں ملوث مظاہرین کےخلاف سخت ایکشن لینے کو کہا تھا۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس کے نزدیک چرچ کا بھی دورہ کیا جسے مظاہرے کےدوران آگ لگائی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details