اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران معاملہ: ٹرمپ انتظامیہ کی سخت تنقید - ٹرمپ انتظامیہ

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کی آنچ اب امریکی ایوان میں بھی محسوس کی جانے لگی ہے۔

trump

By

Published : Jun 20, 2019, 1:19 PM IST


اس سلسلے میں ایران پر جنگ مسلط کرنے کے معاملہ پر امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی میں ڈیموکریٹس کے ممبران نے ٹرمپ انتظامیہ کے نمائندہ خصوصی برائے ایران برین ہک کو تنقید کے رڈار پر رکھا ہے۔

ڈیمو کریٹس نے پوچھا کہ کیا ٹرمپ کو بحیثیت صدر یہ اختیار ہے کہ وہ ایران پر جنگ مسلط کردیں؟ کیا نائن الیون حملوں میں ایران ملوث تھا؟

کئی چھبتے ہوئے سوالوں کا براہ راست جواب دینے سے گریز پر ڈیموکریٹس نے ایران کے لئے امریکی مندوب ہک سے پوچھا آئین بھی پڑھا ہے یا نہیں؟

واضح رہے کہ حالیہ دنوں امریکہ اور ایران کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details