امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تین نومبر کو طئے شدہ صدارتی انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کے ذریعہ صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کرلی ہے۔
صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ایک اسٹیج میں داخل ہونے سے قبل صدر کا ان کی بیٹی ایوانکا نے تعارف کرایا۔ اس دوران ہجوم نے 'مزید چار برس' کے نعرے لگائے۔
ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں آپ کے سامنے اس بات کا اظہار کرتا ہوں کہ مجھے آپ کے تعاون کا اعزاز حاصل ہے۔ ہماری پوری پارٹی نے آپ کی حمایت پر فخر کیا ہے۔ ہم پچھلے چار برسوں میں جو حیرت انگیز پیشرفت کی ہے اور جس آئندہ چار برسوں میں ہم امریکہ کے لئے خدمات کریں گے، اس کے سلسلے میں بھی مَیں پر امید ہوں'