امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کر یہ اطلاع دی ۔بیان کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے جاری کئے گئے اس حکم نامہ کا مقصد ان افراد اور اداروں پر لگام لگانا ہے جو مالی میں جمہوری عمل اور اداروں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ ملک کے امن، سکیورٹی اور استحکام کے لئے خطرہ پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
جمہوریت کے لیےخطرہ پیدا کرنے والوں پر پابندی - خطرہ پیدا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی میں جمہوریت کے لئے خطرہ پیدا کرنے والے کسی بھی شخص یا ادارے پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک خصوصی حکم نامہ جاری کیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اس حکم نامہ کے ذریعے وہ مالی میں امن اور مفاہمت کے سلسلے میں 2015 میں ہوئے معاہدے کے تحت جنگ بندی کو لاگو کرانا چاہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ملک کے جنوبی اور وسطی حصوں میں بڑھ رہی دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بھی قابو پانے کی کوشش کی جائے گی ۔
امریکی صدر نے کہا کہ حکم نامہ سے مالی میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے علاوہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملات میں مناسب کارروائی کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ اقوام متحدہ کا کثیر جہتی انٹیگریٹڈ استحکام مشن مالی اور مالی کے سکیورٹی فورس پر ہو رہے حملوں کو روکنے میں بھی مدد ملے گی ۔