اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ سے کسی کو کورونا کا خطرہ نہیں: فوسی - امریکی صدارتی انتخابات

فوسی نے بدھ کو ایک انٹرویو میں کہا 'میں اور میرے ایک ساتھی ڈاکٹر کلف لین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اب ٹرمپ سے کسی دیگر شخص کو کورونا ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔'

ٹرمپ سے کسی کو کورونا کا خطرہ نہیں: فوسی
ٹرمپ سے کسی کو کورونا کا خطرہ نہیں: فوسی

By

Published : Oct 15, 2020, 2:19 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس سے علاج کے بعد اب ان سے کسی دیگر کو کورونا ہونے کا خطرہ نہیں ہے، امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشنس ڈیزیز کے ڈائرکٹر اینتھنی فوسی نے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔

فوسی نے بدھ کو ایک انٹرویو میں کہا 'میں اور میرے ایک ساتھی ڈاکٹر کلف لین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اب ٹرمپ سے کسی دیگر شخص کو کورونا ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔'

مزید پڑھیں:'الیکشن جیتنے پر ایران سے بات چیت کریں گے'

فوسی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب صدر ٹرمپ میامی، فلوریڈا میں اپنی صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ٹاؤن ہال پروگرام میں شرکت کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اکتوبر کے شروع میں کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، صدر ٹرمپ کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتال سے تین دنوں کے دوران چھٹی دے دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ امریکہ میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات منعقد ہونا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مد مقابل جوبائیڈن انتخابی میدان میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details