امریکی صدر جو بائیڈن جی-7 کی میٹنگ میں اعلان کریں گے کہ امریکہ غریب ممالک کو کورونا وائرس (کووڈ 19) ویکسین کی فراہمی کے لیے چار ارب ڈالر کی مدد کرے گا۔
وہائٹ ہاوس نے بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔
وہائٹ ہاوس نے کہا کہ ’کم اور درمیانی آمدنی والی معیشتوں تک محفوط اور موثر ویکسین پہنچانے کے لیے قائم کیا گیا ویکسین الائنس گاوی (گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونیزیشن) کو آغاز میں دو ارب ڈالر کی مدد کرے گا۔
امریکہ غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی کے لیے چار ارب ڈالر کی امداد کرے گا یہ بھی پڑھیں: اسپین میں تشدد، اب تک 80 سے زائد افراد گرفتار
وہائٹ ہاوس نے کہا کہ بقیہ دو ارب ڈالر بعد میں صورت حال کو دیکھتے ہوئے جاری کیے جائیں گے۔
وہائٹ ہاوس نے کہا کہ ’ہم نے ہمارے جی-7 اور دیگر ساتھیوں سے عالمی کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے تعاون کے لیے وسائل جمع کرنے کے لیے گاوی (گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونیزیشن) کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔
یو این آئی