امریکہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ روس کے ذریعہ افغانستان پر تبادلہ خیال کے لئے رواں ہفتے ہونے والی کانفرنس کا نتیجہ مثبت ہوگا اور عالمی برادری اس مسئلے کے حل کے لئے مل کر کام کرے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جلینا پورٹر نے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
جلینا پورٹر نے کہا کہ ’’ہمیں پوری امید ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کانفرنس کے نتائج میں بہتری آئے گی۔ ہم یقینی طور پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔''
امریکہ کو افغانستان کانفرنس سے بہتر نتائج کی توقع
روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان سے متعلق تبادلہ خیال کے لئے آج ایک کانفرنس منعقد ہوگی جس میں روس، چین، امریکہ اور پاکستان کے وفود شرکت کریں گے۔
Afghanistan Conference
واضح ہو کہ جمعرات کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے ایک کانفرنس منعقد ہوگی جس میں روس، چین، امریکہ اور پاکستان کے وفود شرکت کریں گے۔ اس میں افغان حکومت اور طالبان کے وفد بھی حصہ لیں گے۔
(یو این آئی)