یہ تمام افسران صدر نکولس مادرو کے وفادار بتائے جارہے ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
بیان کے مطابق یہ پابندی مادرو کی حمایت کرنے والے قومی اسمبلی کے نمائندوں پر لگائی گئی ہے جنہوں نے قومی اسمبلی میں انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے اقدامات کیے۔
وینزویلا کے قومی اسمبلی اسپیکر پر پابندی اس گروپ کی قیادت لوئیس ایڈوآرڈو پارا رویرو کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پابندی جھیلنے والے افسران میں جوس فگراؤ، فرینکلن ڈوٹرٹے، جوس روڈریگز، كونراڈولناریس، ایڈولفو سپرلانو اور نیگل لولویرا شامل ہیں۔
قابل غور ہے کہ جنوری 2019 میں اپوزیشن کے رہنما جوآن گوائیڈو نے مادرو کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دے دیا تھا۔
امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک نے گوائڈوکی حمایت کی تھی جبکہ روس اور چین سمیت کچھ دوسرے ملک مسلسل صدر نکولس مادرو کی حمایت کر رہے ہیں۔ مادرو نے امریکہ پر ان کی حکومت کو گرانے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن وینزویلا کے تیل املاک پر اپنا قبضہ کرنا چاہتا ہے۔