صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ کو اپنے چچا کے بارے میں چشم کشا انکشافات پر مشتمل کتاب کے بارے میں گفتگو کرنے اور اس کی اشاعت کی امریکہ کی عدالت نے اجازت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ خاندان نے کتاب کی 14 جولائی کو اشاعت روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا۔ تصنیف بعنوان 'ٹو مچ :نیور اینف' میں میری ٹرمپ نے اپنے چچا کو ایک دھوکے باز اور بدمعاش قرار دیا ہے۔
'واشنگٹن پوسٹ' کی رپورٹ کے مطابق ریاستی عدالت کے جج نے پبلشر سائمن اینڈ شسٹر کو کتاب کی اشاعت کے حق کی توثیق کردی۔ وائٹ ہاؤس نے کتاب میں کئے گئے دعوؤں کو پہلے ہی مسترد کردیا تھا تاہم کتاب کے کچھ اقتباسات امریکی میڈیا میں لیک ہوچکے ہیں۔