اردو

urdu

ETV Bharat / international

برکینا فاسو میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، چھ ہلاک - برکینا فاسو

مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے صوبہ سؤم میں جمعرات کو کچھ نامعلوم مسلح افراد نے گشت کررہی سکیورٹی فورسزپر گھات لگا کر حملہ کر دیا، جس میں چھ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

سکیورٹی فورسز پر حملہ

By

Published : Sep 6, 2019, 10:47 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:14 PM IST

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس تصادم میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ حملہ آور جبکہ ایک سکیورٹی فورسز کا جوان شامل ہے۔

واضح ر ہے کہ برکینا فاسو میں سنہ 2015 سے ہی مسلسل دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں، جس میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جبکہ تقریبا دو لاکھ 80 ہزار لوگوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے 19 اگست کو صوبہ سؤم میں فوج پر ہوئے حملے میں 24 فوجیوں کی موت ہو گئی تھی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 3:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details