اردو

urdu

ETV Bharat / international

تلگو نژاد لڑکی خلائی سفر میں تاریخ رقم کرنے کے لئے پرعزم

ایمیزون کے چیف جیف بیزوس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ماہ کی 20 تاریخ کو بلیو اوریجن کمپنی کے ذریعہ خلائی سفر کا آغاز کریں گے۔ ورجن گالیکٹک کمپنی کے اس مقابلہ میں تیلگو نژاد لڑکی کی شمولیت کے بعد سے ہی عالمی پیمانہ پر لوگوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

تلگو نژاد لڑکی خلائی سفر میں
تلگو نژاد لڑکی خلائی سفر میں

By

Published : Jul 3, 2021, 12:34 AM IST

Updated : Jul 3, 2021, 6:44 AM IST

خلائی سفر میں پہلی دفعہ تلگو نژاد لڑکی سریشا بینڈالا تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔

معروف نجی خلائی ایجنسی ورجن گیلکٹک نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ کی 11 تاریخ کو اپنا خلائی جہاز "یونیٹی -22" لانچ کرے گا۔ اس خلائی سفر میں مذکورہ تنظیم کے سربراہ سر رچرڈ برونسن اور تین دیگر افراد شامل رہیں گے ۔ اس گروپ میں تلگو نژاد لڑکی سریشا بینڈلا بھی شامل ہیں ۔

ورجن گالیکٹک کے نائب صدر کی حیثیت سے انہیں خلا میں سفر کرنے کا موقع ملا ہے ۔ سریشا یہ نمایاں اور ممتاز مقام حاصل کرنے والی اور خلائی سفر میں تاریخ رقم کرنے والی پہلی تلگو نژاد لڑکی ہیں۔

تلگو نژاد لڑکی

ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی سریشا کا خاندان واشنگٹن میں مقیم ہے ۔ سریشا نے واشنگٹن میں ایرو اسپیس اور خلابازی انجینئرنگ سے گریجویشن مکمل کیا۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں ایم بی اے کی تکمیل کے بعد سریشا 2015 سے ورجن گیلکٹک میں کئی اہم عہدوں پر فائز ہیں۔

ایمیزون کے چیف جیف بیزوس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ماہ کی 20 تاریخ کو بلیو اوریجن کمپنی کے ذریعہ خلائی سفر کا آغاز کریں گے۔ ورجن گالیکٹک کمپنی کے اس مقابلہ میں تیلگو نژاد لڑکی شمولیت کے بعد سے ہی عالمی پیمانہ پر لوگوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے ۔

کیریئر " یونیٹی -22" رواں ماہ کی 11 تاریخ کو خلائی سفر کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔

ورجن گیلکٹک کا کہنا ہے کہ وہ خلائی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے یہ تجربہ کر نے جار ہا ہے ۔ ورجن گیلیکٹک نے خلائی سفر کے لئے درکار تما م تر مراحل طے کرچکا ہے۔

سریشا بینڈلا ریاست آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں پیدا ہوئی تھیں۔ پوتی کی اس عمدہ کامیابی پر سریشا کے دادا خوش ہیں۔اور اپنی پوتی کی اس شاندار حصولیابی پر انہیں انہیں فخر ہے ۔

سریشا خلا میں سفر کرنے والی پہلی تلگو نژاد لڑکی کے طور پر تاریخ رقم کرنے جارہی ہیں ۔

ان کے دادا راگیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک زرعی ماہر کی حیثیت سے کام کیا۔ اور آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے پیڈورورالا منڈل میں رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں :خلائی ایجینسی اسرو کے چیئرمین سے خاص بات چیت

وہ پر اعتماد ہیں ہیں کہ انکی پوتی سریشا اپنے مقاصد میں کامیاب ہو کر لوٹے گیی ۔کیونکہ سریشا بچپن سے حوصلہ مند ہے ۔

سریشا کے والد مرلی دھر نے پیتھالوجی میں پی ایچ ڈی کی تھی اور 1989 میں وہ امریکہ چلے گئے تھے۔ وہ وہاں امریکی حکومت کے لئے کام کر رہے ہیں۔ راگیا نے بتایا کہ ان کی بہو انورادھا بھی وہاں کام کرتی ہیں اور واشنگٹن ڈی سی میں رہتی ہیں۔

Last Updated : Jul 3, 2021, 6:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details