اردو

urdu

ETV Bharat / international

نئی امریکی حکومت سے بات چیت کے لیے طالبان تیار

طالبان امریکہ کے ساتھ فروری میں ہوئے دوحہ امن بات چیت کے لئے پرعزم ہے اور اس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی امریکی حکومت افغانستان میں مستقل امن کے مقصد کے تحت اس سسٹم کو قائم رکھے گی۔

sdf
sfdsdf

By

Published : Nov 10, 2020, 6:30 PM IST

طالبان امریکہ کے ساتھ فروری میں ہوئے دوحہ امن بات چیت کے لئے پرعزم ہے اور اس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی امریکی حکومت افغانستان میں مستقل امن کے مقصد کے تحت اس سسٹم کو قائم رکھے گی۔

طالبان ترجمان نعیم وردک نے معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے لئے یہ سب سے بہترین راستہ ہے۔

وردک نے بتایاکہ امریکہ اور اسلامی امارت کے درمیان دستخط دوحہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کو ختم کرنے اور بہترمستقبل کے لئے اچھا ہے۔

اسلامی امارت نومنتخب امریکی صدر اور آنے والے امریکی انتظامیہ پر اس بات کے لیے دباؤ بنانا چاہتی ہے کہ معاہدہ کے عملی جامہ پہنانا اور دونوں ممالک کے درمیان تصادم کو ختم کرنا سب کے لیے مناسب اور موثر ہو۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کی واپسی اور افغان معاملوں میں کسی طرح کی مداخلت نہیں ہونا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنی سطح پر معاہدے کے تئیں پرعزم ہیں اور افغانستان مسئلہ کے حل کے لئے ایک موثر بنیاد کے طور پر اسے دیکھ رہے ہیں۔

وہ بات چیت کے ذریعہ سے اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اسلامی امارت مستقبل میں امریکہ سمیت دنیا کے سبھی ممالک کے ساتھ اچھے رشتے قائم کرنے کا خواہش مند ہے۔

امریکی میڈیاآؤٹ لیٹس نے اعلان کیاہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن انتخاب میں فاتح ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details