اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب کی حمایت جاری رہے گی: امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے وہ سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا تاکہ اس معاملہ میں تمام فریقوں کو انصاف دلایا جا سکے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر افسر نے صحافیوں سے یہ بات کہی۔

By

Published : Dec 24, 2019, 11:44 AM IST

سعودی عرب کی حمایت جاری رہے گی: امریکہ
سعودی عرب کی حمایت جاری رہے گی: امریکہ

سعودی عرب کی ایک عدالت نے کل 'واشنگٹن پوسٹ‘ کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملہ میں پانچ افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔ خشوگی کا گزشتہ برس ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔
امریکی اہلکار نے کہا کہ ’اس خوفناک جرم کے لیے ذمہ دار لوگوں کو پکڑنے کے لیے آج کا فیصلہ ایک اہم قدم تھا۔ ہم نے مسلسل سعودی عرب کو اس معاملہ میں ایک منصفانہ اور شفاف عدالتی عمل کو شروع کرنے کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے اور ہم ایسا کرنا جاری رکھیں گے‘۔
سعودی عرب کی سرکاری ٹیلی ویژن چینل ’الاخباریہ‘ نے بتایا کہ اس معاملہ میں تین دوسرے لوگوں کو 24-24 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تمام سزا یافتہ لوگ اس فیصلہ کے خلاف اوپری عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں۔
ان رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی اٹارنی جنرل کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ شہزادہ کے صلاح کار سعود القحطانی کے خلاف قتل کا کوئی پختہ ثبوت نہیں مل سکا ہے لیکن اس پوری مہم میں ان کے کردار کو لے کر امریکہ نے ان پر پابندی لگا رکھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details