اردو

urdu

ETV Bharat / international

مشرقی میکسیکو میں فوجی طیارہ حادثہ کا شکار، چھ ہلاک - طیارہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں چھ فوجی جوانوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

six killed in plane crash in eastern mexico
مشرقی میکسیکو میں فوجی طیارہ حادثہ کا شکار، چھ ہلاک

By

Published : Feb 22, 2021, 4:16 PM IST

میکسیکو کی فضائیہ کا ایک طیارہ ایل لینسرو ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے بعد وراکروز میں گرنے کے بعد چھ فوجی جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہوائی جہاز کے حادثے کی ممکنہ وجہ کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

قومی وزارت دفاع (سڈینا) کی خبر کے مطابق، ریاست وراکروز کی ایمیلیانو زپاٹا کی میونسپلٹی میں میکسیکو کی فضائیہ کا طیارہ گرنے کے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 24.66 لاکھ سے زائد اموات

سڈینا نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ رجسٹریشن نمبر 3912 کے ساتھ لیر جیٹ 45 ایل لینسرو ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

سڈینا نے اپنے بیان میں کہا کہ 'وزارت کے ہوائی حادثات کی تفتیشی اور جوڈیشل کمیشن، فوج اور فضائیہ کے معائنہ اور کنٹرولر جنرل واقعہ کی ممکنہ وجوہات کا تعین کرنے کے لیے متعلقہ ماہر رپورٹس پر عملدرآمد کریں گے'۔

طیارہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details