اردو

urdu

ETV Bharat / international

Storm in US: امریکہ میں خوفناک طوفان نے گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، 50 ہلاک - کینٹکی میں طوفان

امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے خبردار کیا ہے کہ رات بھر آنے والے طوفان Storm in US سے پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، یہ تعداد 100 تک بڑھ سکتی ہے، انھوں نے اسے ریاست کی تاریخ کا بدترین طوفان بھی قرار دیا۔

several killed in worst storms in US
امریکہ میں خوفناک طوفان نے گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا

By

Published : Dec 11, 2021, 8:44 PM IST

امریکی ریاست کینٹکی میں خوفناک طوفان Storm in US نے گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، طوفان کی زد میں آ کر 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی، غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے کئی ریاستوں میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مختلف حادثات میں پچاس افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے، کئی گھر ہوا کی تیزی سے ملبے کا ڈھیر بن گئے، اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے خبردار کیا ہے کہ رات بھر آنے والے طوفان سے پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، یہ تعداد 100 تک بڑھ سکتی ہے، انھوں نے اسے ریاست کی تاریخ کا بدترین طوفان بھی قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ ہلاک افراد کی تعداد دراصل ستر سے سو کے درمیان ہے۔ یہ طوفان امریکہ کی متعدد ریاستوں میں تباہی مچا رہا ہے، ریاست الینوائے میں ایمیزون کے گودام میں بھی کارکن پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Hurricane Ida: یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، طوفان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں

حکام نے بتایا کہ جمعہ کی رات جنوبی الینوائے میں ایڈورڈز ول میں ایمیزون کے گودام کو طوفان کے دوران نقصان پہنچا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ چھت گرنے سے کتنے لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، تاہم مقامی ایمرجنسی سروسز نے فیسبک پر اسے بڑے پیمانے پر ہلاکت کا واقعہ قرار دیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 100 سے زیادہ لوگ ریاست کینٹکی کے شہر مے فیلڈ میں ایک موم بتی فیکٹری کے اندر موجود تھے، جب طوفان آیا۔ گورنر بیشیر کا کہنا تھا کہ قوی خدشہ ہے کہ ہم ان میں سے درجنوں افراد کو کھو دیں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details