اوبراڈور نے اپنے دور کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر مرکزی چوک میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'ملک میں جرائم کی شرح کم کرنا ہمارا اہم چیلنج ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم لوگوں کی حمایت اور حکومت کی مشترکہ کوششوں سے میکسیکو میں امن قائم کرنے جا رہے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'جرم کے خلاف جنگ کا سب سے مؤثر طریقہ معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے، لہذا میکسیکو کے نوجوانوں کا مجرمانہ تنظیموں کا آسان ہدف بننے کا خدشہ کم ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ملک میں اب بھی امید کے مطابق اقتصادی ترقی نہیں ہوئی ہے، لیکن دولت کی تقسیم بہتر طریقے سے ہوئی ہے۔