اردو

urdu

ETV Bharat / international

صدر ٹرمپ کا صومالیہ سے سبھی امریکی فوجیوں کو ہٹانے کا حکم - صومالیہ سے سبھی امریکی فوجیوں کو ہٹانے کا حکم

امریکی محکمۂ دفاع نے کہا کہ 'صومالیہ سے سبھی امریکی فوجیوں کو ہٹانے کے بعد کچھ فوجیوں کو مشرقی افریقہ کے باہر دیگر علاقوں میں پھر سے تعینات کیا جاسکتا ہے'۔

President Trump orders withdrawal of all US troops from Somalia
صدر ٹرمپ کا صومالیہ سے سبھی امریکی فوجیوں کو ہٹانے کا حکم

By

Published : Dec 5, 2020, 10:17 AM IST

امریکہ کے صدر دونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ سے سبھی امریکی فوجیوں کو منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی دفاعی محکمہ پنٹاگن نے ایک بیان میں کہا کہ 'صدر نے محکمۂ دفاع اور امریکہ ۔ افریقہ کمان 2021 کی شروعات تک صومالیہ سے زیادہ تر فوجیوں کو ہٹانے کا حکم دیا ہے'۔

امریکی محکمۂ دفاع نے کہا کہ 'کچھ فوجیوں کو مشرقی افریقہ کے باہر دیگر علاقوں میں پھر سے تعینات کیا جاسکتا ہے'۔

بیان میں کہا گیا ہے 'اس کے باوجود صومالیہ میں سرگرم تشدد پھیلانے والی شدت پسند تنظیموں کے خلاف دباؤ بنائے رکھنے کے لئے امریکہ اور معاون دستوں کو سرحد سے کارروائی کی اجازت دینے کے لئے خصوصی دستوں کو صومالیہ کے پڑوسی ممالک میں بھیجا جائے گا'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین مارک ملی نے بدھ کے روز کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ 15 جنوری 2021 تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کو کم کرکے 2500 کرنے کے ارادے پر پیش رفت کر رہی ہے۔

نومبر کے شروع میں ریزولوٹ سپورٹ مشن کمانڈر جنرل آسٹن ملر نے 15 جنوری 2021 تک افغانستان اور عراق میں امریکی فوج کی تعداد کو ہر ملک میں 2500 تک کم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details