اردو

urdu

ETV Bharat / international

صدر ٹرمپ کی گورنروں کو تیاررہنے کی ہدایت

امریکہ کے کئی شہروں میں کورونا وائرس بدترین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ اس حوالہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبھی ریاستوں کے گورنرز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

By

Published : Apr 13, 2020, 11:06 AM IST

trump
trump

امریکی صدر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام میں لکھا 'امریکہ کے گورنرز تیار رہیں، بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، کوئی لاپروائی نہیں، کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹنگ کٹس، مشینیں اور دیگر طبی چیزیں بالکل درست کرلیں اور تیار رہیں'۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنرز کو فیس ماسک کی دستیابی اور استعمال سے متعلق بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے 'وفاقی حکومت ہر مدد کے لئے آپ کے ساتھ ہے۔ امریکہ تمام دنیا میں سب سے زیادہ کورونا کے ٹسٹ کر رہا ہے'۔

واضح رہے کہ دنیا میں اب کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض اور ہلاکتیں امریکہ میں ہورہی ہیں۔ یہاں اموات کی تعداد21 ہزار اور مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دنیا بھرمیں کووڈ-19 کے متاثرین میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، کورونا وائرس کے قہر سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار 215 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 18 لاکھ 50 ہزار 220 افرد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

وہیں بھارت کی اگر بات کریں تو بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار 447 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 273 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کے بعد کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Coronavirus

ABOUT THE AUTHOR

...view details