ایجنسی کے افسر نے منگل کے روز ٹویٹر پر 'پی ایف پی اے پینٹاگن میں آج صبح پیش آئے واقعہ میں پینٹاگن پولیس افسر کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔'
انہوں نے کہا 'ہماری تعزیت اور دعائیں افسر کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ افسر کے بارے میں مزید تفصیلات ان کے گھر والوں کی اطلاع کے بعد دی جائیں گی۔'
اس سے قبل پینٹاگن پولیس چیف ووڈرو کوسے نے کہا تھا کہ محکمہ دفاع کی عمارت کے باہر ایک میٹرو بس پلیٹ فارم کے پولیس افسر پر حملہ کیا گیا تھااور فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی مزید مشتبہ کو تلاش نہیں کررہے ہیں اور کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔