امریکہ میں پولیس اہلکاروں کا عام شہریوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے جس سے بسااوقات تھرڈ ڈگری اور ٹارچر سے موت ہوجاتی ہے۔ اب تازہ طورپرامریکی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس افسر کے تشدد سے ایک اور شہری کے ہلاکت کی اطلاع ہے پولیس اہلکار 5 منٹ تک شہری کی گردن پر گھٹنا رکھے بیٹھا رہا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 برس کے ماریو گونزالز پر علاقے میں آوارہ گردی کا الزام تھا۔
پولیس کا دعویٰ ہے گرفتاری کے دوران گونزالز نے مزاحمت کی تھی۔ میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں گونزالز کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’وہ بےقصور ہے‘۔