حکام نے پیر کو شمالی ریاست كواہلا میں چیلنج 601 طیارے کا ملبہ برآمد ہونے کے بعد حادثے میں لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی۔
طیارہ حادثے کا شکار، متعدد افراد ہلاک - las vegas
میکسیکو کے شمالی پہاڑی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار تمام 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
طیارہ حادثے کا شکار، فائل فوٹو
طیارے نے اتوار کی شام کو امریکہ کے لاس ویگاس سے میکسیکو کے ماٹیری کےلیے اڑان بھری تھی لیکن پرواز کے بعد كواہلا کے اوپر سے گزرنے کے دوران ہوائی ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔