صدر ایوان ڈیوک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتےہوئے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ 70 سال سے زیادہ عمر والے اور پرانی بیماری سے متاثر افراد کو ’سیلف آئسولیشن‘ پر عمل کرنا چاہیے۔
وزیر صحت فرنانڈو روئز نے کہا کہ سیلف آئسولیشن میں رہ رہے لوگوں کو آؤٹ ڈور کھیلوں میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی لیکن یہ ہفتے میں تین بار اور ایک دن میں 30 منٹ سے زیادہ نہیں ہوگی۔
انہوں نے تصدیق کی کہ یکم جون سے آؤٹ ڈور کھیل سبھی زمروں کے شہریوں کے لئے دستیاب ہوں گے۔