2 نومبر کو دنیا بھر میں مختلف تنظیمیں اپنے اپنے ملکوں میں صحافیوں کے قتل کے حل نہ ہونے والے مقدمات پر بات کرتی ہیں اور ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتی ہیں۔
2 نومبر کو صحافیوں کی سلامتی سے متعلق یونیسکو کی سشماہی رپورٹ پر بھی بات کی جاتی ہے۔ یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ہر 6 ماہ بعد ایک رپورٹ جاری کرتے ہیں جس میں مختلف ملکوں میں صحافیوں کے خلاف جرائم کی تفصیلات درج ہوتی ہیں۔
اس دن کی مناسبت سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری اشتہار میں یونیسکو نے کہا کہ ’صحافی کے خلاف ہر خطرہ ، آپ کی آزادی کیلئے خطرہ ہے۔‘