امریکی ریاست واشنگٹن کی پولیس نے بتایا ہے کہ شمال مغربی واشنگٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ فائرنگ واشنگٹن ڈی سی کے کولمبیا ہائٹس کے پڑوس میں واقع 14ویں اسٹریٹ اور اسپرنگ روڈ کے نارتھ ڈبلیو نامی علاقے میں ہوئی۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 'ایسا لگتا ہے کہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نو متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہم اب بھی ان افراد کی صحیح تعداد کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں جو فائرنگ سے متاثر ہوئے ہیں'۔