نیویارک سٹی میں اب کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4000 سے تجاوز کر گئی ہے، اس کے ساتھ ہی نیویارک میں مرنے والوں کی تعداد 9/11 حملے میں مرنے والوں سے زیادہ ہو گئی ہے، اس حملے میں تقریباً 2977 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
وہیں برطانیہ کے وزیراعظم بوریس جانسن کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس وائرس سے متاثر یہ پہلے بڑے عالمی رہنما ہیں۔
صحت محکمہ اورحکومت کی جانب سے نیویارک میں عوام کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایات پرعمل کرنے کو کہا جا رہا ہے، وہیں چین کے شہر ووہان میں 76 دنوں کے بعد لاک ڈاؤن ہٹایا گیا ہے، اس شہر میں تقریبا ایک کروڑ دس لاکھ افراد رہائش پزیر ہیں اور اسی شہر سے ہی یہ وائرس پھیلا ہے۔