وزارت خارجہ کے امریکی امور کے ترجمان اور ڈائرکٹر جنرل کوون جونگ گن نے جمعرات کو سرکاری کورین نیوز ایجنسی سے کہاکہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ امریکہ شمالی کوریا سے جنوبی کوریا کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے اور سفارتی تعاون قائم کرنے کی اپیل کررہا ہے۔
شمالی کوریا نے امریکہ پر داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا
شمالی کوریا نے امریکہ پر اس کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور ایسے دہرے معیارت اختیار کرنے کے لئے اس کی مذمت کرتے ہوئے اس رویہ کو نفر ت آمیز قرار دیا ہے۔
شمالی کوریا نے امریکہ پر داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا
انہوں نے کہاکہ داخلی کوریائی تعلقات کے معاملے میں کوئی بھی یہ کہنے کا حقدار نہیں ہے، خواہ وہ کوئی بھی کیوں نہ ہو۔
انہوں نے کہاکہ اگر امریکہ داخلی معاملات پر توجہ دینے کے بجائے اس طرح کے لاپرواہ تبصرات کے ساتھ دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے تو اس کے لئے یہ حالت خراب ہوگی اور اسے کسی ناخوشگوار واقعہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔