اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں شریک نو افراد کو کورونا مثبت - us president donald trump

گزشتہ 18 ستمبر کو مینیسوٹا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں شریک نو افراد کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں، جن کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

nine people who attended trump's minnesota rally test positive for covid-19
ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں شریک نو افراد کو کورونا مثبت

By

Published : Oct 10, 2020, 7:53 AM IST

امریکی انتخابات 2020کے ضمن میں مینیسوٹا میں منعقدہ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی ریلی کے دوران نو افراد کو کورونا مثبت ہوا ہے، جو ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن کے حامی بتائے جا رہے ہیں۔

ریاست کے متعدی بیماریوں کے ڈائریکٹر کرس ایہرسمن نے بتایا ہے کہ '18 ستمبر کو مینیسوٹا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں شریک نو افراد کووڈ - 19 سے متاثر ہوئے ہیں، جن کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے'۔

ایہرسمن نے مزید بتایا کہ 'کورونا سے متاثرہ نو لوگوں نے ریلی میں شرکت کی تھی۔ ان میں سے دو اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں اور باقی کو قرنطینہ میں بھیجا گیا ہے'۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ وہ فلوریڈا کے سان فورڈ میں انتخابی مہم کے لیے ریلی نکالیں گے جس کے بعد مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'پیر کو ایک بہت بڑی ریلی کے لئے سن فورڈ، فلوریڈا میں آؤں گا'۔

یہ اعلان وہائٹ ​​ہاؤس کے معالج ڈاکٹر شان کونلی کے احتیاط کے باوجود سامنے آیا ہے، جنہوں نے کہا تھا کہ ٹرمپ مکمل طور پر ابھی صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) مثبت ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details