اردو

urdu

ETV Bharat / international

نینسی پلوسی ایک بار پھر ایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب

محترمہ پلوسی 2003 سے ہی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر ہیں۔ اس سے قبل وہ 2007 سے 2011 تک ایوان نمائندگان کی اسپیکر بھی رہ چکی ہیں۔

By

Published : Jan 4, 2021, 12:15 PM IST

nancy pelosi
nancy pelosi

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سینئر رہنما نینسی پلوسی کو دوبارہ کانگریس کے ایوان زیریں ہاؤس آف ری پریزینٹیٹو (ایوان نمائندگان) کی اسپیکر منتخب گیا ہے۔ اس عہدے کے لئے اتوار کے روز ہوئی ووٹنگ میں محترمہ پلوسی نے 216–208 ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے پانچ اراکین نے 80 سالہ پلوسی کے خلاف ووٹ دیا۔

محترمہ پلوسی 2003 سے ہی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر ہیں۔ اس سے قبل وہ 2007 سے 2011 تک ایوان نمائندگان کی اسپیکر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ فی الحال اس عہدے پر 2019 سے فائز ہیں اور اس عہدے پر رہنے والی امریکی تاریخ کی پہلی خاتون ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دفتر میں آج ترنگا لہرایا جائے گا

وہیں اس کے ساتھ ساتھ امریکی کانگریس کے ایوان بالا سینیٹ کے لئے منتخب ہوئے نئے اراکین کو بھی اتوار کے روز کیپیٹل ہال میں حلف دلایا گیا۔

امریکہ میں 117 ویں کانگریس کی تشکیل دی جارہی ہے، جس کے پیش نظر ایوان نمائندگان اور سینیٹ کےسیشن منعقد کئے گئے۔ کانگریس کے ایوان زیریں ہاؤس آف ری پریزینٹیٹیو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے 222 ارکان ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کے 211 ارکان ہیں۔

اس دوران سینیٹ کے ریپبلکن پارٹی کے 11 اراکین صدارتی انتخابات کے الیکٹورل کالج کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ نومنتخب صدر جو بائیڈن کی انتخابات میں فتح کی تصدیق کرنے کے لئے 6 جنوری کو کانگریس کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا، جس میں یہ تمام 11 اراکین اپنے مطالبات پیش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details