اردو

urdu

ETV Bharat / international

مشیل باشیلے کے وینز ویلا دورے سے مادرو کو امید

وینزویلا کے صدر نکولس مادرو نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باشیلے کے ملک کے دورے سے انسانی حقوق کی صورتحال میں اہم بہتری آئے گی۔

وینزویلا

By

Published : Jun 20, 2019, 2:15 PM IST

با شیلے بدھ سے تین روزہ لاطینی امریکی ممالک کا دورہ شروع کر رہی ہیں۔

مادرو نے بدھ کو ٹی وی پر براہ راست نشریات میں کہا 'ہمیں اس دورے کے متعلق بہت امیدیں ہیں۔ اس دورے سے وینزویلا میں انسانی حقوق کی صورت حال میں بہتر ی آئے گی ۔ ہمیں وینزویلا میں بہتری کے لئے ان کی سفارشات کی ضرورت ہے۔ آپ کا خیر مقدم ہے'۔

واضح ر ہے کہ وینزویلا میں جنوری سے حکومت مخالف مظاہرے اور حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیڈو کی طرف خود کو ملک کا عبوری صدر کا اعلان کرنے کے بعد سے ملک میں کشیدہ صورتحال بنی ہوئی ہے۔ اس کے بعد ملک میں تیل املاک پر قبضے کے متعلق جدوجہد ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details