برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12301 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے بعد اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 21989962 ہو گئی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت نے جمعرات کو دیر رات گئے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق اس دوران 293 افراد اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار 144 ہو گئی۔ و ہیں اب تک 2.12 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔