امریکہ اور یوروپ میں کورونا بے قابو ہوگیا ہے۔ امریکہ میں آج بھی 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ جبکہ برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید1 لاکھ 89 ہزار افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ میں آج 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ فرانس میں مسلسل دوسرے روز بھی 2لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ ئے ہیں۔
اس کے علاوہ اٹلی میں 1 لاکھ 26 ہزار اوراسپین میں 1لاکھ 61ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب امریکہ میں کورونا کیسز میں اضافے پرامریکی ادارہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ ویکسین شدہ افراد بھی کو رونا میں مبتلا اور وبا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: coronavirus update: دنیا بھر میں ایک دن میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ
Coronavirus in Us: امریکہ میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ سے زائد نئے کیسز
اٹلی میں 1 لاکھ 26 ہزار اوراسپین میں 1لاکھ 61ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
coronavirus cases reported in the United States
اس کے علاوہ اسرائیل میں کمزور مدافعت والے افراد کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی چوتھی ڈوز کی منظوری دی جاچکی ہے۔
یواین آئی