کناڈا میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 95،000 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ یہاں اب تک 7800 سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔
اس دوران 54633 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں حالانکہ ملک میں 33666 افراد ابھی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
واضح ہو کہ دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 88 ہزار 544 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 96 ہو چکی ہے۔