اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل: کووڈ 19 کے 60 ہزار سے زائد نئے کیسز - کورونا وائرس کے 60091 کیسز

برازیل امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرا ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض اور ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

covid 19
covid 19

By

Published : Aug 14, 2020, 2:28 PM IST

برازیل میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 60091 کیسز کی اطلاع ملی ہے، جس سے یہاں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3224876 ہوگئی ہے۔

یہ اطلاع وہاں کی وزارت صحت نے دی ہے۔ اس عرصے کے دوران 1262 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 105463 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل برازیل میں کورونا کے 55155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور 1175 مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔

برازیل امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرا ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض اور ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details