اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں ساڑھے چھ کروڑ سے زیادہ افراد کورونا متاثر

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1.53 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2.89 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔

covid 19
covid 19

By

Published : Dec 10, 2020, 2:10 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس پوری دنیا میں ساڑھے چھ کروڑ سے زیادہ افراد کو اپنی زد میں لے چکا ہے جبکہ پندرہ لاکھ سے زیادہ افراد اس کا شکار بن کر دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ افراد کورونا متاثر

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس اب تک 192 ممالک میں 6.88 کروڑ افراد کو متاثر کر چکا ہے، جبکہ 15.68 لاکھ مریض اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1.53 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2.89 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔

انفیکشن کے معاملوں کے لحاظ سے دوسرے سب سے زیادہ متاثر ملک بھارت میں متاثرہ افراد کی تعداد 97.67 لاکھ کے قریب ہوگئی ہے اور 1.41 لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہاں اب تک 92.53 لاکھ مریضوں نے کورونا کو شکست بھی دی ہے اور اموات کی شرح محض 1.45 فیصد ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67.28 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.78 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 25.18 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 44220 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں 23.77 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 56752 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ نے ایک بار پھر اٹلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں اس سے تقریباً 17.71 لاکھ افراد متاثر اور 62663 کی اموات ہوئی ہیں۔ دوسری طرف اٹلی میں اب تک 17.70 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 61739 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 17.12 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 47019 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ارجنئینا میں کووڈ 19 کے بعد سے اب تک 14.75 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 40222 افراد مارے جاچکے ہیں۔

کولمبیا میں اب تک 13.92 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوئے اور 38308 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

جرمنی میں 12.54 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر اور 20460 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا سے اب تک 12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1.11 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پولینڈ میں انفیکشن کے 10.88 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور 21160 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 10.72 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 51212 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مختلف ممالک میں کورونا وائرس

پیرو میں اب تک 9.76 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر اور 36401 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اب تک ترکی میں 9.25 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا میں متاثر ہوئے ہیں اور 15531 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یوکرین میں اس وائرس سے 8.67 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 14702 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 8.28 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 22574 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بیلجیئم میں کورونا سے 5.97 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 17603 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.92 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور تعداد اموات 18171 ہوگئی ہے۔

نیدرلینڈ میں کورونا سے 5.86 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9923 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عراق میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.69 لاکھ سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12501 ہوگئی ہے۔

چلی میں تقریباً 5.64 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 15690 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

رومانیہ میں 5.32 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 12821 افراد اس کا شکار ہوکر دنیا چھوڑ چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 4.84 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور یہاں 6930 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فلپائن میں اب تک 4.44 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر اور 8677 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پاکستان میں اب تک 4.29 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا میں متاثر ہوئے ہیں اور 8603 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کناڈا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4.39 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اب تک 13009 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مراکش میں اب تک 3.88 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6427 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں اب تک 3.63 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے اور 5710 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سعودی عرب میں اب تک کورونا سے 3.59 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آچکے ہیں جبکہ یہاں 6002 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیل میں اب تک ساڑھے تین لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 2934 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔

کورونا وائرس نے ایکواڈور میں 13814 افراد، بولیویا میں 9004، مصر میں 6832، چین میں 4748، گوائٹے مالا میں 4311، پناما میں 3264 اور ہونڈوراس میں 2961 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details