عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر امریکہ میں جاری ہے اور یہاں ایک دن میں ریکارڈ تین ہزار سے زیادہ متاثرین کی اموات ہوئی ہیں۔
نیویارک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3011 کورونا مریضوں کی جان گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے یومیہ اموات کی تعداد 2760 تھی۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 15384264 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 289357 لوگوں کی موت ہوچکی ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس اب تک 192 ممالک میں 6.88 کروڑ افراد کو متاثر کر چکا ہے، جبکہ 15.68 لاکھ مریض اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1.53 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2.89 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔