برازیل میں کورونا وائرس کے 44571 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی یہاں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 1713160 پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت نے یہ اطلاع فراہم کی ۔
وزارت نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 1223 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک ہونے والوں کی تعداد 67964 پہنچ گئی ہے۔ وزارت کے مطابق اب تک 1020901 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
برازیل امریکہ کے بعد دوسرا ایسا ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ عالمی ادارہ ٔ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ 11 مارچ کو کورونا وائرس کو وبا قراردے د یا تھا۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 97 ہزار 84 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 972 ہو چکی ہے۔