اردو

urdu

ETV Bharat / international

مائک نے امریکی نائب صدر کے عہدے کے لئے نامزدگی قبول کی - عظیم ملک

مائک پینس نے ایک کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مجھے معلوم ہے کہ ٹرمپ کے پاس امریکہ کو ایک بار پھر عظیم ملک بنانے کے لئے قیادت اور ویژن دونوں موجود ہیں'۔

mike accepts us vice presidential nomination
مائک نے امریکی نائب صدر کے عہدے کے لئے نامزدگی قبول کی

By

Published : Aug 27, 2020, 1:42 PM IST

امریکہ کے موجودہ نائب صدر مائک پینس نے ملک میں آئندہ صدارتی انتخابات میں دوبارہ اسی عہدے کے لئے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔

پینس نے بدھ کی شب تاریخی میک ہینری قلعے سے ری پبلکن نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں امریکہ کے نائب صدر کے طور پر نامزدگی کو تہہ دل سے قبول کرتا ہوں'۔



کانفرنس کے دوران پینس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مجھے معلوم ہے کہ ٹرمپ کے پاس امریکہ کو ایک بار پھر عظیم ملک بنانے کے لئے قیادت اور ویژن دونوں ہیں اور میں نے دیکھا ہے کہ پچھلے چار برسوں میں ٹرمپ نے ناقابل یقین حملوں کا سامنا کیا ہے لیکن امریکی عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے روز پھر سے کھڑے ہوئے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details