اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ 'اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) ویکسینز کو عالمی عوامی شئے کے طور پر متعارف کرنا چاہیے'۔
مادورو نے جنرل اسمبلی کے 31 ویں خصوصی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا 'صدر! یہ بہت اہم ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ویکسین کو اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ عالمی عوامی شئے قرار دی جائے'۔
عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے مطابق عالمی عوامی شئے یا گلوبل پبلک گڈز (جی پی جی) غیر منقولہ سامان ہیں، تمام ممالک کی اجتماعی جائیداد قرار دی جائے گی، جس سے سبھی کو فائدہ ہوگا۔