اردو

urdu

ETV Bharat / international

یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہیں: امانوئل میکرون

فرانسیسی صدر کے دفتر کے مطابق روسی صدر سے ایک گھنٹہ 45 منٹ تک جاری رہنے والی ٹیلی فونک گفتگو میں میکرون نے یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔

By

Published : Nov 16, 2021, 10:47 AM IST

Macron tells Putin France ready to defend Ukraine's 'territorial integrity'
یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہیں: امانوئل میکرون

فرانس کے صدر صدر امانوئل میکرون نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کو کہا ہے کہ فرانس یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز صدر امانوئل میکرون اور روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں فرانسیسی صدر نے روسی صدر کو کہا کہ فرانس یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

رپورٹس کے مطابق فرانس نے یہ فیصلہ ناٹو چیف کی جانب سے روس کو کسی بھی جارحیت کے خلاف خبردار کرنے کے بعد کیا ہے۔

فرانسیسی صدر کے دفتر کے مطابق روسی صدر سے ایک گھنٹہ 45 منٹ تک جاری رہنے والی ٹیلی فونک گفتگو میں میکرون نے یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے حکام کی طرف سے مذاکرات کو مشکل بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حفاظتی کوششوں کے باوجود فرانس میں دہشت گردی کا خطرہ بہت زیادہ

واضح رہے کہ امریکہ بھی یوکرین کے ساتھ سرحد پر روسی فوجیوں کی حالیہ نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کر چکاہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details