اردو

urdu

ETV Bharat / international

کولمبیا میں 15جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسیع

کولمبیا میں انتظامیہ نے یکم جون سے لاک ڈاون کے اصول وضوابط میں آہستہ آہستہ رعایت دینی شروع کردی ہے۔کورونا وائرس کے انفکشن کو قابو میں کرنے کے لئے کولمبیا میں 25مارچ سے ہی لاک ڈان نافذ ہے۔

By

Published : Jun 24, 2020, 9:14 PM IST

dsf
sdf

کولمبیا نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاون کو 15جولائی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

کولمبیا کے صدر نے منگل دیرشب ٹیلیویژن پر اپنے خطاب کے دوران اس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ لاک ڈاون کے ضابطے 15جولائی تک نافذ رہیں گے۔

کولمبیا میں انتظامیہ نے یکم جون سے لاک ڈاون کے اصول وضوابط میں آہستہ آہستہ رعایت دینی شروع کردی ہے۔کورونا وائرس کے انفکشن کو قابو میں کرنے کے لئے کولمبیا میں 25مارچ سے ہی لاک ڈان نافذ ہے۔

اس کے 30جون کو ختم ہونے کی امید تھی۔کولمبیا اپنی سست پڑی ہوئی معیشت کو رفتار دینے کے لئے مرحلہ وار طریقہ سے کچھ معاشی سرگرمیوں کودوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس کے علاوہ سبھی عمر کے لوگوں کوپارکوں میں جانے اور کھیل سرگرمیوں میں حصہ لینے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کےسائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس اے ای)کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کولمبیا میں اب تک کورونا وائرس انفکشن کے 73760 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 2524 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details