اردو

urdu

ETV Bharat / international

کیلیفورنیا: کورونا کیسز بڑھنے کے بعد نیا لاک ڈاؤن - نیا لاک ڈاؤن

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس لاک ڈاؤن کے نفاذ سے کیلیفورنیا کے 40 لاکھ لوگوں میں سے 85 فیصد افراد متاثر ہوں گے۔

Coronavirus
کورونا وائرس

By

Published : Dec 7, 2020, 10:01 PM IST

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بیشتر علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز کی آمد سے پیر کے روز نئے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ریاست اور ملک میں وبائی امراض کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس لاک ڈاؤن کے نفاذ سے کیلیفورنیا کے 40 لاکھ لوگوں میں سے 85 فیصد افراد متاثر ہوں گے اور یہ کرسمس کی تعطیلات کے ساتھ کم از کم تین ہفتوں تک نافذ العمل رہے گا۔

یہ لاک ڈاؤن اتوار کی شب مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجکر59، یعنی جی ایم ٹی کے مطابق پیر کی صبح سات بجکر 59 منٹ پر نافذ ہوا اور ریاست کے جنوبی حصہ اور سینٹرل ویلی اس کے تحت آئیں گے۔ کیلیفورنیا کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کی گنجائش میں تیزی سے کمی کے بعد ہی نئی پابندیاں عائد کی گئیں۔

گورنر گیون نیوزوم نے اس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب ریاست کے پانچوں خطوں میں سے کسی میں بھی انتہائی نگہداشت کی یونٹوں کی گنجائش 15 فیصد سے نیچے آ جاتی ہے تو ، لاک ڈاؤن کا عمل خود بخود 24 گھنٹوں میں شروع ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کا 12 واں دن، دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسان

نیا لاک ڈاؤن آرڈر مارچ میں جاری کردہ مماثل سے ملتا جلتا ہے لیکن اس میں کچھ اہم چھوٹ دی گئی ہے۔ تمام خوردہ دکانیں کھلی رہیں گی، حالانکہ اس کے ساتھ ہی پارکوں اور سمندری ساحلوں پر 20 فیصد لوگوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ بھیڑ بھاڑ پر پابندی عائد ہے اور لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کو کہا گیا اوربار، ہیئر سیلون اور ریسٹورنٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

گورنر نیوزوم نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے اور صحت کی خدمات پر اس کے دباؤ کو بھی کم کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details