جان لیوا اورمہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے بری طرح متاثر امریکہ میں کورونا وائرس سے 2.19 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ اب تک 81 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 2،19،157 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 81،02،133 کو عبور کر چکی ہے۔
امریکی ریاست نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔